the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئے بجٹ میں ناندیڑ ۔بیکانیر ہفتہ واری ٹرین کا اعلان
ناندیڑ:9؍جولائی ( نامہ نگار)نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا پہلا ریلوے بجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوا ۔ ریلوے وزیر سدانند گوڑا نے ریلوے بجٹ پیش کرکے نئی گاڑیوں کا اعلان کیا ۔ اس بار کا ریلوے بجٹ بھی ناندیڑ کیلئے مایوس کن ثابت ہوا ہے ۔ نئے ریلوے بجٹ میں ناندیڑ بیکانیر ہفتہ واری ایکسپریس کا اعلان کیا گیا ۔ حالانکہ ناندیڑ کی عوام کو امید تھی کہ اس سال ناندیڑ سے کچھ نئی ٹرینیں شروع ہوں گی ۔ ناندیڑ ڈویژن کو ساؤتھ سینٹرل ریلوے سے ہٹاکر سینٹرل ریلوے میں شامل کرنے کا مطالبہ عرصہ سے کیا جارہاتھا ۔ اسی طرح ناندیڑ سے ممبئی کیلئے نئی ٹرین کابھی مطالبہ عرصہ سے کیا جارہا ہے ۔ مگر ان اہم مطالبات



کو بھی اس بار ریلوے بجٹ میں نظرانداز کردیاگیا ۔ مجموعی طورپر ریلوے بجٹ مہاراشٹر کیلئے بھی مایوس کن ثابت ہوا ہے کیونکہ مہاراشٹر کے حصہ میں کچھ خاص نہیں آیا ۔ مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد سے چالیس گاؤں کے درمیان نئی ریلوے لائن بچھانے کے کام کا سروے کرنے کا بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے ۔ مستقبل میں اورنگ آباد چالیس گاؤں براڈ گیج کام تکمیل پاتا ہے تو اس سے ایک نیا روٹ کھنڈوا ، نئی دہلی کیلئے دستیاب ہوگا ۔ کیونکہ فی الحال اورنگ آباد سے منماڑ ہوکر چالیس گاؤں جانا کافی طویل ہوتا ہے ۔ اگر اورنگ آباد چالیس گاؤں راست ریلوے لائین بچھائی جاتی ہے تو اس سے کئی گھنٹوں کا سفر بچ سکتا ہے ۔ اُسی طرح تلجا پور ، شولاپور ، نئی ریلوے لائین کے سروے کرنے کا بھی بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.